معاشرے کی ترقی میں نوجوانوں کا کردارتعلیم وتربیت سے ممکن، یوتھ کنونشن

Apr 27, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں واقع بحریہ یونیورسٹی میں محکمہ ء کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کے زیر انتظام پروفیشنل یوتھ فائونڈیشن آف پاکستان نے یوم پاکستان یوتھ کنونشن کا انعقاد کیاگیا جس میں سول و عسکری اداروں کی اہم شخصیات سمیت عمائدین شہر اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد پاکستان کی تشکیل اور اسکے اسباب سے نوجوانوں کو آگاہ کرتے ہوئے معاشرے کا کار آمد شہری بنانا تھا۔ تقریب میں مہمان خصوصی معروف اقتصادی امور کے ماہر جناب سراج الدین عزیز تھے، جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں نے معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہے جو تعلیم و تجربے کے ذریعے ممکن ہے۔ تقریب میں ڈی جی بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل غضنفر حسین، پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل مصور عباس، کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شارق وہرا، معروف قانون دان ایڈوکیٹ شہاب امام اور چیئرمین ایڈوائزری کونسل کیپٹن ادیب الزماں صفوی بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر پروفیشنل یوتھ فائونڈیشن آف پاکستان کے صدر انجینئر محمد عمر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو انٹرپرینیور بن کر پاکستان میں حقیقی معاشی انقلاب لانا ہوگا۔ یوتھ کنونشن میں نظامت کے فرائض انفارمیشن سیکرٹری ثمین نواز نے انجام دئیے۔

مزیدخبریں