لاہور( کامرس رپورٹر)100 اور 1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16مئی کو ہو گی۔100روپے والے سٹوڈنٹ انعامی بانڈ کا پہلا انعام7لاکھ روپے کا ایک،دوسرا انعام2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔1500روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک،دوسرا انعام10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں18500روپے کے 1696انعامات ہیں۔