امریکی ناظم الامور ، امارات کے سفیر کی حنا ربانی کھر سے ملاقاتیں

Apr 27, 2022

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات۔تر جما ن دفتر خا رجہ کے مطا بق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات۔ تر جما ن دفتر خا رجہ کے مطا بق وزارت خا رجہ میں ہو نے والی لاقات کے دوران وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات کا اعادہ کیا۔وزیر مملکت کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
حنا ربانی

مزیدخبریں