نوجوان فاسٹ بائولرنسیم شاہ نے کندھے کی انجری سے چھٹکارا پا لیا

Apr 27, 2022


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے  کندھے کی انجری سے چھٹکارا پا لیا۔تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ نے  کندھے کی انجری سے چھٹکارا  پاکر انگلینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب میں نے وائٹ بال کرکٹ کی ٹریننگ شروع کر دی ہے، میں اب وائٹیلٹی بلاسٹ میں حصہ لوں گا۔نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ وائٹیلٹی بلاسٹ کے بعد  گلوسٹر شائر کی جانب سے مزید کانٹی میچز کھیلوں گا۔واضح رہے کہ نسیم شاہ گلوسٹرشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔19سالہ پاکستانی انٹرنیشنل اسٹار کو نارتھنٹس میں سیزن کے ابتدائی ہفتے میں چوٹ لگی تھی جس کے باعث وہ کانٹ چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے تھے۔گلوسٹر شائر اور پاکستان کرکٹ بورڈ  کی میڈیکل ٹیموں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ نسیم شاہ پر کام کے بوجھ کو کم رکھا جائے  تاکہ وہ جلد سے جلد اور محفوظ طریقے سے مکمل فٹنس پر واپس آ سکیں۔

مزیدخبریں