حکومت میں تبدیلیوں سے پی سی بی پر اثر نہیں پڑنا چاہیے، مصباح الحق


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دفتر میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے مستقبل کے بارے میں کھل کر بات کی۔تفصیلات کے مطابق مصباح الحق  کا خیال ہے کہ حکومت میں تبدیلی سے رمیز  راجہ کے بطور چیئرمین پی سی بی کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے  سابق کپتان مصباح  الحق ے کہا کہ حکومت میں تبدیلیوں سے پی سی بی پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔جب سے شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیر اعظم بنے ہیں ے تب سے پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر رمیز راجہ  کا مستقبل غیر یقینی ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اور پی سی بی کے سرپرست اعلی شہباز شریف سے قریبی تعلق رکھنے والے نجم سیٹھی کو رمیز  راجہ کی جگہ چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن