راولپنڈی (این این آئی)پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلا گیا رمضان ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ اعجاز الرحمن نے جیت لیا جبکہ خواتین کا ایونٹ نورالعین اور ڈیف کا شاہد نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لیژر سٹی باولنگ کلب، جناح پارک میں کھیلے گئے پروفیشنل کے فائنل مقابلوں میں اعجاز الرحمن 2812 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر، جنید شفیق 2693سکور کے ساتھ دوسرے اور دنیال الرحمن 2604 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔خواتین کے ایونٹ میں نورالعین نے 380 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن، عمبر نے 360 سکور کے ساتھ دوسری اور سعدیہ نے 345 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔