لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) نوڈیرو پولیس نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار تفتیش شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ نے بتایا کہ گزشتہ 22 اپریل پر نوڈیرو شہر کے بے نظیرک الونی میں گھر کے اندر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے ملزم عرض محمد میرانی کو سکھر روڈ سے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جس کے خلاف مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ نوڈیرو میں مقدمہ بھی درج ہے۔ علاوہ ازیں لاڑکانہ کے قریب باقرانی پولیس نے حد کے بخش جتوئی ریلوے پھاٹک پر مبینہ مقابلے میں تین سے زائد مقدمات میں مطلوب کیئو گینگ کے کارندے توفیق جتوئی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق کیئو گینگ سے ہے جس کے سربراہ اور گرفتار ملزم کے بھائی کیہو جتوئی کو بھی پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جبکہ گرفتار ملزم کا مجرمانہ رکارڈ مندرجہ ذیل درج ہے جس پر تھانہ ہٹڑی غلام شاہ اور باقرانی پر تین سے زائد مقدمات بھی درج ہیں جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔