بجلی کا بحران شدت  اختیارکرگیا


میہڑ (نامہ نگار) میہڑ میں بجلی کا بحران‘ بجلی نایاب ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 4 گھنٹے بجلی دی  جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق3 لاکھ آبادی کے  شہر کے 5 فیڈرز سمیت درجنوں دیہاتوں میں 24 گھٹنوں کے دوران تقریباً 4  سے 6 گھنٹے تک سیپکو کی طرف سے   بجلی دی جاتی ہے۔ جس میں بھی بار بار ٹرپنگ ہوتی رہتی ہے۔ 
بجلی تیز اور کم ہونے اور بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے گھروں میں ڈیپ فریزر۔ مشینیں اور موٹرز جل جاتی ہیں جس سے شہریوں کو ہزاروں روپے کا نقصان ہو جاتا ہے۔ بجلی نا ہونے سے واٹر سپلائی کی فراہمی  بھی بند رہتی ہے۔گھروں اور مساجدوں میں پانی نا ہونے سے شہریوں کو  مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن