ملتان( سماجی رپورٹر )پیر نوید فرید چشتی نظامی نے کہا ہے کہ قرآن مجید اللہ کی وہ کتاب ہے جس کو اللہ نے اپنے محبوب حضرت محمد ؐ پر رمضان المبارک اور لیلۃ القدر کی شب نازل کیا اللہ تعالی نے قرآن مجید کو امت محمدؐ کیلئے عظیم نعمت قرار دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے رہنما حافظ محمد ظفر قریشی حامدی کے صاحبزادے حافظ محمد حسنین کی آستانہ عالیہ فریدیہ ممتاز آباد میں ختم قرآن مجید کی تقریب میںخطاب میں کیا مہمانان خصوصی صاحبزادہ محمد معصوم حامد ،پیر افضل فرید چشتی ،قاری محمد توفیق حامدی، حافظ محمد ظفر قریشی نے کہا کہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام برحق ہے تقریب میں جاوید اقبال،ماسٹر اسلم،صوفی گلزارِ،فرقان مغل،وہاب قریشی،اکبر پاشا ، فیصل،مغیث سعیدی،معید فرید،خرم شہزاد،علی رضا،عقیل فریدی،ذکاء اللہ،شمس الدین،راشد چوہان ، واصف علی اشرف،طلحہ جاوید،حسیب راشد، حافظ نوید سعیدی،شرافت علی قریشی،محمد شفقت قریشی ودیگر معززین شخصیات نے شرکت کی۔