بیٹی کے ایک روز بعد والد کابھی انتقال


نورشاہ گیلانی(نامہ نگار)موضع حسین آبادہٹی نذر محمد والی کے مقامی ملک حافظ امام بخش ریحان اور ملک محمد یاسین ریحان کے والد ملک غازی محمد ریحان بقضائے الہی وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز حافظ عبدالمجید کی امامت میں ادا کی گئی۔ واضح رہے کہ ملک غازی محمد ریحان (مرحوم) کی وفات سے  ایک روز قبل ان کی بیٹی بھی وفات پا گئی تھی۔ نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے محمد زبیر خان بلوچ، محمد عمیر خان بلوچ، سابق چیئرمین حویلی نصیر خان حاجی خدا بخش خاں عرب بکو خان بلوچ،ملک محمد ظفر ریحان، ملک امام بخش ریحان، حاجی محمد ظفرسمیت لوگوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔

ای پیپر دی نیشن