ملتان (سپیشل رپورٹر)چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جمہوریت کے نام پر موروثیت کو پروان چڑھا رہے ہیں،خود پارٹی کے وائس چیئر مین،بیٹا سینئر نائب صدر اور بھتیجے کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب کا عہدہ دلوایا تھا،اہلیان ملتان نے جس طرح انہیں استعفیٰ کے بعد مسترد کیا ہے اس سے عوامی مقبولیت کا اندازہ بھی بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ عوام کے دلوں میں کس قدر ان کیخلاف غم و غصہ ہے،26 سال تک مسلسل اقتدار میں رہنے والے شاہ محمود قریشی نے ملتان تو دور کی بات اپنے حلقہ انتخاب کے بنیادی مسائل حل تک نہیں کرائے بلکہ ان کی ساری توجہ اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرنے تک مرکوز رہی۔
شاہ محمود جمہوریت کے نام پر موروثیت کو پروان چڑھا رہے ہیں: ندیم قریشی
Apr 27, 2022