حکم عدولی‘ 6 پولیس اہلکاروں  کوگرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم  


  ملتان(سپیشل رپورٹر  ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالتی حکم عدولی کرنے پر6 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری  جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم  دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ الپہ  میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام محمد سعید  میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر  اسسٹنٹ سب انسپکٹر  وحید حسین ، کانسٹیبلوں محمد اکرم ، اور شمشیر علی اسی طرح  تھانہ مظفر آباد میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد اجمل میں  ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمود اقبال ، کانسٹیبلوں عامر نواز اور محمد اشفاق کو گرفتار کرکے 30 اپریل کو عدالت کے روبرو  پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن