ملتان(سپیشل رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون کی درخواست پر اسے دارالامان بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ شاہ شمس کے علاقہ کی رہائشی خاتون سائرہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے خاوند نے اسے گھر سے نکال دیا ہے گھر والے بھی اسے ساتھ نہ رکھنا چاہتے ہیں ۔