ملتان ( خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال و چلڈرن کمپلیکس سمیت پاک اٹالین برن یونٹ میں جلے ہوئے مریض بچوں کے لئے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد گزشتہ روز ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، ڈین چلڈرن کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی، انچارج پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید احمد چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان اور ڈاکٹر بلال سعید سمیت دیگر انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جلے ہوئے بچوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے اور ریفرل سسٹم کو آپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
جلے ہوئے بچوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں‘وی سی نشتر
Apr 27, 2022