جماعت اسلامی شعبہ ویمن ایڈٹرسٹ کے زیر اہتمام قیدی خواتین کیلئے افطار پروگرام 


ملتان (سپیشل رپورٹر)جماعت اسلامی کے شعبہ ویمن ایڈ ٹرسٹ کی جانب سے قیدی خواتین کے لئے افطاری کا اہتمام کیا گیانگران شعبہ ضلع ملتان شاہدہ اسلم نائب تکلم جلالی اور دیگر ممبران کے ساتھ ویمن جیل پہنچیں‘ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " جماعت اسلامی عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اسی تناظر میں جیل میں قید خواتین کا بھی خیال رکھا جاتا ہے ہم یہاں ہر سال افطار کرواتے ہیں اس سال بھی پندرہ افطاریاں کروائی جا چکی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن