مضر صحت کیمیکل سے بوتلوں کی ریفلنگ دو  فیکٹریز کو  جرما نے


ملتان+خانیوال+میاں چنوں (خصوصی رپورٹر +  خبر نگار) محکمہ خوراک خانیوال کے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران نے 2 سوڈا بوتل ریفلنگ فیکٹریز کو مضر صحت ریفلنگ کرنے اور مشہور برانڈز کی خالی بوتلوں میں غیر قانونی طور پر مضر صحت پانی اور مضر صحت کیمیکل سے بوتلوں کی ریفلنگ کرنے پر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں رمیض ظفر کی سربراہی میں  دودھ چلر پوائنٹ پر دودھ کو مضر صحت کیمیکل/پاؤڈر سے تیار کرنے پر مالکان کو جرمانے عائد کیے اور وراننگ دی- محلہ حسین آباد کے سوڈا فیکٹری مالک حیدر علی ،امین ٹائون میاں چنوں کے امین  کو 7, 7 ہزار  ملک چلر پوائنٹ مالک کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اے سی سٹی کا جہانیاں بائی پاس پر فیٹ رینڈرنگ یونٹ پر چھاپہ جانوروں کی چربی سے تیار 300 لٹر کھلا آئل تلف، رینڈرنگ یونٹ بند۔ایف آئی آر درج، ایک شخص گرفتار،تمام مٹیریل پولیس کے حوالے کردیا۔

ای پیپر دی نیشن