سندھ سے لاپتہ ہونےوالی ایک اور لڑکی نے میلسی میں نکاح کر لیا

میلسی(نمائندہ نوائے وقت)کراچی سے لاپتہ ہونے والی ایک اور لڑکی نے اپنی مرضی سے میلسی میں نکاح کر کے گھر بسا لیا۔ تفصیل کیمطابق دینار نامی لڑکی نے کچا کوٹ میلسی کے رہائشی اسد عباس نامی شخص سے نکاح کر لیا ہے کراچی کی رہائشی دینار نے میلسی کے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی مرضی سے اسد عباس نامی شخص کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا میرے گھر والے زبردستی مجھے لے جانا چاہتے ہیں میری جان کو خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے واضح رہے کراچی سے ایک اور لاپتہ دعا نامی لڑکی اوکاڑہ سے بازیاب ہوئی جسے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا ہے دعا نے بھی پسند کی شادی کا بیان دیا ہے۔
دینار

ای پیپر دی نیشن