مری(نامہ نگار خصوصی) تجربات کے تبادلے سے معیاری تحقیق اور تعلیم کی ترقی کے سلسلے میںکوہسا ر یونیورسٹی مری اور میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے، جس کے مطابق دونوں ادارے ایک دوسرے کے تجربہ کار فیکلٹی ممبرز کے سیمینار اور لیکچرز کا اہتمام کریں گے۔ قومی اور بین اقوامی سطح کی کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گااور تحقیق کے ماحول کو جدت کے ساتھ ترقی دی جائے گی۔ اس مفاہمتی یادداشت کا بنیادی مقصد تجربات کے تبادلے سے معیاری تحقیق اور تعلیم کی ترقی ہے۔ جبکہ ایک دوسرے کی لیبارٹریوں کا اشتراک اور دیگر تمام مشترکہ مقاصد کے لئیے دونوں ادارے مخصوص مدت کے معاہدے کے میں داخل ہو گئے ہیں۔ ایم او یو پر کوہسار یونیورسٹی مری کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری جبکہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم نے دستخط کئے۔ اس موقعہ پر رجسٹرار کوہسار یونیورسٹی ڈاکٹر محسن اقبال،ڈاکٹر محمد سلطان، ڈاکٹر عدنان ڈوگر کے علاؤہ سینئرفیکلٹی بھی موجود تھیں۔ وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری نے مہمان وائس چانسلر کو مری آمد اور ایم او یو سائن کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں یونیورسٹیاں مستقبل میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایک دوسرے کے شامی بشانہ ہوں گی۔