معاشی لحاظ سے ملک کو بے شمار مسائل کاسامنا ہے ،مرتضیٰ جاوید عباسی 

مری(نامہ نگار خصوصی)وفاقی وزیر پارلیمانی امو ر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ معاشی لحاظ سے ملک کو بے شمار مسائل کاسامنا ہے جن کو حل کرنے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف دن رات کام کر رہے ہیں ۔پچھلے ساڑھے تین سالوں میں اتناکام نہیں ہوا جتنا وزیراعظم شہباز شریف نے دس دنوں میںکیا ہے چینی، آ ٹا، گھی  اوردیگر ضروری اشیاء ضروریہ پر عوام کو ریلیف پیکج دیاگیا ہے۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے عقیل عباسی عرف گوشی کی رہائش گاہ  لورہ میںمنعقدہ  افطار پارٹی میں شرکت کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا ۔ ان کی آمد پر اہلیان علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیا ،پھولوں کی پتیاں نچھار کیں اور ہار پہنائے۔ افطار پارٹی میں عقیل عباسی ،مہر افتحار احمد عباسی ،وحید محفوظ عباسی ،راجہ شہزاد رشید عباسی، سابق بار ایسوسی مری کے صدر محمدنذیر عباسی ایڈووکیٹ ،راجہ حبیب الرحمن عباسی ،رئیس عباسی  سمیت معززین علاقہ عزیز واقارب سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت نے بڑی تعداد میں استقبال کیااور افطا رپارٹی میں شرکت کی۔ اس موقع پروفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ حالات میں مزید بہتری آئے گی وفاقی وزیر نے اہلیان علاقہ اور عقیل عباسی عرف گوشی کا شکریہ ادا کیا۔   

ای پیپر دی نیشن