بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں بجلی کا کرنٹ لگنے کے نیتجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حادثہ گزشتہ روز تامل ناڈو کے تھانجاور ضلع میں اس وقت پیش آیا جب مقامی تہوار رتھ کے دوران نکالا گیا ایک جلوس سڑک پر پڑی ہائی وولٹیج برقی تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ریسکیوٹیموں نے ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔