پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ لوڈشیڈنگ کا بحران صرف اور صرف امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کا نتیجہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی نہیں ہوئی تھی۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ تمام فیول اور ہیداواری صلاحیت ملک میں موجود تھی اور اگر صحیح انتظامات کیے جاتے تو ایک لمحے کی لوڈشیڈنگ کی بھی ضرورت نہیں تھی۔
موجودہ لوڈشیڈنگ کا بحران صرف اور صرف امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کا نتیجہ ہے۔ ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی نہیں ہوئی تھی۔ تمام فیول اور ہیداواری صلاحیت ملک میں موجود تھی اور اگر صحیح manage کیا جاتا تو ایک لمحے کی لوڈشیڈنگ کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ #MarchAgainstImportedGovt
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 27, 2022