گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 کر دیا گیا


لاہور+اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+نامہ نگار) گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گیس میٹر کے ماہانہ چارجز میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن کی جانب سے جاری گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے۔ اس لیے صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ 500 روپے کم ازکم بل دینا ہوگا، یہ چارجز جنوری 2023ءسے لاگو ہوں گے۔ مزید یہ بھی معلوم ہو اہے کہ صارفین کو 3 ماہ کے بقایاجات، میٹر رینٹ اورگیس ٹیرف کی مد میں اضافی رقم دینا ہوگی۔ سوئی ناردرن نے رقم ہر ماہ گیس بلوں میں شامل کر کے بھجوانا شروع کر دی ہے۔
گیس میٹر، چارجز

ای پیپر دی نیشن