اسلام آباد (نامہ نگار‘ خبر نگار‘نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیا۔ پی ٹی آئی کے کراچی سے ارکان اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ترجمان قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے کیونکہ وہ اب ممبر اسمبلی نہیں رہے۔ پی ٹی آئی اراکین عالمگیر خان، عطاءاللہ، سیف الرحمان پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچے۔ تاہم اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی اراکین کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں داخل ہونے سے روکا۔ پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین نے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر پارلیمنٹ ہاو¿س کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیا۔ دھرنا دینے والوں میں فہیم خان، آفتاب حسین صدیقی، سیف الرحمان، آفتاب جہانگیر، اسلم خان، عطاءاللہ خان اور جہانگیر عالم بھی شامل تھے۔ مستعفی اراکین نے سپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے آئینی ماہرین کیساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے مستعفی ارکان شریک نہیں ہوسکتے۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا، سندھ ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دیا، مستعفی ہونے والے ارکان اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، کسی بھی مستعفی رکن کو ایوان میں آنے اجازت نہیں دی جاسکتی، قومی اسمبلی رولز کے مطابق کوئی اجنبی ایوان میں داخل نہیں ہوسکتا۔
پی ٹی آئی ارکان احتجاج