اسلام آباد (نامہ نگار) ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 17 پیسے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی۔ درخواست مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔ نیپرا اتھارٹی 3 مئی کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی ایک روپے 17 پیسے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
Apr 27, 2023