عمران پر حملہ کیس کی فائل سابق سی سی پی او لاہور اپنے ساتھ لے گئے 


لاہور (نامہ نگار) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کی تفتیش کی فائل سابق سی سی پی او لاہور اپنے ساتھ لے گئے۔ عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی کر رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کی فائل سابق سی سی پی او لاہور ساتھ لے گئے ہیں، نئی جے آئی ٹی نے تفتیش کیلئے کئی بار فائل مانگی تاہم فائل نہیں ملی اور اسی وجہ سے کیس کی تفتیش بھی شروع نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب سابق سی سی پی او لاہور نے نئی جے آئی ٹی کو اپنے بیان کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیش کی فائل نہیں دے سکتا کیونکہ یاسمین راشد نے عدالت عالیہ میں رٹ کی ہوئی ہے، جب ہائی کورٹ فیصلہ کرے گی تو فائل دوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...