لاہور‘ گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر + نمائندہ خصوصی) پنجاب کے انتخابات میں تحریک انصاف نے متعدد حلقوں سے پارٹی ٹکٹ تبدیل کر دیئے جبکہ زیرالتوا حلقوں کے ٹکٹ بھی جاری کر دیئے گئے۔ عمران خان کی زیرصدارت ریویو کمیٹی نے اعتراضات کی درخواستوں کا جائزہ لیکر ٹکٹوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا، تحریک انصاف کی طرف سے تبدیل شدہ حلقوں میں نئے امیدواروں اور زیرالتوا حلقوں بارے پارٹی امیدواروں کی لسٹ جاری کردی گئی ہے۔لسٹ کے مطابق پی پی 7 سے طارق مرتضی ،پی پی 10 سے کرنل (ر) اجمل صابر ، پی پی 11 سے عارف عباسی، پی پی 73 سے سہیل گجر اب پی ٹی ا?ئی کے امیدوار ہوں گے۔پی پی 79 سے نذیر صوبی ، پی پی 50 سے افضل مہیس، پی پی 57 سے علی وکیل خان، پی پی 61 سے رانا نذیر، پی پی 62 سے محمد علی ، پی پی 137 سے ابوذر چدھڑ، پی پی 162 لاہورسے فیاض بھٹی کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پی پی 176 سے مہر سلیم ، پی پی 177 سے بیرسٹر شاہد مسعود، پی پی 101 سے شہیر داو¿د، پی پی 108 سے ندیم آفتاب سندھو، پی پی 189 سے چاند بی بی، پی پی 194 سے سلمان صفدر کو ٹکٹ مل گیا ہے۔نئی لسٹ کے مطابق پی پی 197 سے شکیل نیازی، پی پی 198 سے محمد دمرہ، پی پی 201 سے میجر (ر) سرور، پی پی 234 سے زاہد اقبال، پی پی 251 سے احمد یار، پی پی 253 سے اصغر جوئیہ ،پی پی 257 سے راجہ سلیم، پی پی 266 سے غلام محمد سولنگی، پی پی 269 سے احسان الحق نولٹھیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔پی پی 271 سے نادیہ کھر، پی پی 272 سے جان یونس، پی پی 273 سے عمران، پی پی 276 سے معظم جتوئی اب پی ٹی ا?ئی کے امیدوار ہوں گے۔تحرےک انصاف کی ری وےو کمےٹی نے حلقہ پی پی 62کا ٹکٹ چوہدری طارق گجر سے واپس لےکر چوہدری محمد علی کو دےدےا، جس پر اہل حلقہ اور ےوتھ ونگ کے اراکےن احتجاجا سڑکوں پر نکل آئے، جناح روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ریویو کمیٹی کا فیصلہ نامنظور کے مکالمات درج تھے۔
پی ٹی آئی ٹکٹ
پنجاب الیکشن ، پی ٹی آئی نے 21 ٹکٹ تبدیل کردئیے ، 9 نئے جاری
Apr 27, 2023