اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں حکومت باجوہ نے بنائی،عالمی سازش باجوہ نے کی، توشہ خانہ سے گھڑیاں باجوہ کے کہنے پہ چوری کیں، عدت میں شادی باجوہ کے کہنے پہ کی ، ملک ریاض سے ہیرے،زمینیں پنکی نے باجوہ کے کہنے پہ رشوت میں لیں،تم صرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاو¿س ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے؟۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ سی پیک باجوہ کے کہنے پر روکا،معیشت تباہ، آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی باجوہ کے کہنے پر کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ”میر جعفر“کو ایکسٹینشن اور دوسری ایکسٹینشن کی آفر باجوہ کے کہنے پہ دی۔انہوںنے کہاکہ بزدار اور پرویز الٰہی کو وزیرِ اعلی باجوہ کے کہنے پہ لگایا۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں باجوہ کے کہنے پہ توڑیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ تم صرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاو¿س ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے؟ ۔
مریم اورنگزیب
سب باجوہ نے کیا ، تم اپنی مرضی سے بنی گالہ سے وزیراعظم ہاو¿س کی سیر کرتے تھے : مریم اورنگزیب
Apr 27, 2023