شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار پی پی 140چوہدری طارق محمود گجر نے کہا ہے کہ پاکستان کو خالق کائنات نے بے شمار نعمتوں سے مالامال کیا ہے۔ پاکستان ،اہل پاکستان کےلئے اللہ تعالیٰ کی عظیم اور لازوال نعمت ہے اس کی حفاظت، ترقی اور اسے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرناہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے۔