سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کو تباہ کرنیوالے آ ج مظلوم بننے کی ایکٹنگ کررہے ہیں،پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو معاشی تباہی کا شکار کیا۔(ن)لیگ نے ہمیشہ ملک کوبھنور سے نکالا، اس بار بھی پاکستان کو معاشی مشکلات سے چھٹکارا دلائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔