شیخوپور ہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی صدر لیبر ونگ محمد راشد منیر ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ملک واپس آئے اور انتخابات میں حصہ لے مگر نواز شریف سعودیہ عرب سے واپس پاکستان آنے کی بجائے لندن میں پھر روپوش ہو گئے ہیں شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے کو راتوں رات تبدیل اس سے ثابت ہو تا ہے کہ وہ اسمبلی میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں۔