نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل علیحدگی پسندوں کے حملے میں 10 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں ضلع دانتے واڑا کے علاقے ارنپور کے قریب منی وین میں سوار ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈس (ڈی آر جی) کے قافلے پر نکسل علیحدگی پسندوں کے حملے میں 10 اہلکار اور وین ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ڈی آر جی اہلکار خفیہ اطلاع پر ضلع دانتے واڑا کے علاقے ارنپور میں مائو علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن سے واپس آ رہے تھے کہ سکیورٹی اہلکاروں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی سڑک کنارے نصب امپروائیزڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) دھماکے کی زد میں آ گئی جس میں 10 اہلکار اور وین کا ڈرائیور ہلاک ہوئے۔