کینیڈا: مہنگائی سے تنگ ماں نے بچے کو جھینگر کھلانا شروع کر دیئے

ٹورنٹو (نیٹ نیوز) کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون اور مصنف ٹفینی نے انکشاف کیا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کے دوران انہوں نے اشیائے خورونوش کا بجٹ کم کرنے کیلئے اپنے 18 ماہ کے بچے کو جھینگر  کھلانا شروع کر دیا۔ لکھاری خاتون نے غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ بطور فوڈ رائٹر میں اینٹوموفیجی (حشرات خوری) کے تمام ذائقوں کو چکھنے والے افراد میں شامل ہوں۔ میں ویتنام اور تھائی لینڈ کے سفر کے دوران چیونٹیوں اور جھینگر تک کھا چکی ہوں۔ ٹفینی نے بتایا کہ بڑھتی مہنگائی میں بیٹے کی غذا میں بطور جھینگر شامل کرنا ایک شعوری فیصلہ تھا، ایک بچے کے ساتھ ہمارے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہفتہ وار 250 سے 300 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن