پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ‘ رواں ماہ 665 منشیات فروش گرفتار

Apr 27, 2023


لاہور (نامہ نگار) سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے صوبائی دارلحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاو¿ن جاری رکھے ہوئے ہے۔نوجوان نسل کو منشیات کا شکار بنانے والے معاشرے کے ان مذموم عناصر کو بہرصورت کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ لاہور پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران رواں ماہ اب تک 665 منشیات فروش گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ملزمان سے 409 کلو گرام چرس، 5 کلو 660 گرام ہیروئن پوڈر،اےک کلو 890 گرام آئس اور 4 ہزار 944 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ مختلف کاروائیوں کے دوران کینٹ ڈویژن پولیس نے 142، سٹی ڈویژن نے 140، ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن نے 129، صدر ڈویژن نے104، اقبال ٹاو¿ن ڈویژن 84 جبکہ سول لائنز ڈویژن پولیس نے 66 منشیات فروش گرفتار کئے۔سی سی پی او لابلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی کے تدارک کےلئے پولیس پٹرولنگ مزید بڑھا ئی جائے نیز نشہ آور انجیکشن فروخت کرنے والے ڈرگ سٹور کےخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ گرین بیلٹس،انڈر پاسز، فٹ پاتھوں، نہر کنارے نشئی افراد کو ڈیرے نہ لگانے دیں۔ 

مزیدخبریں