اوکاڑہ؍ فیصل آباد؍ چیچہ وطنی؍ کسووال (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) مختلف علاقوں میں شوہروں نے اپنی بیویوں کو قتل کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو ناچاقی پر خاوند مصطفیٰ نواز نے اپنے ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کر کے بیوی مناہل کو قتل کر دیا، جب کہ بیٹی کوشدید زخمی کر دیا۔ مقتولہ نجمہ بی بی اپنی بیٹی کے ہمراہ خاوند سے روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی۔ خاوند کو رنج تھا کہ اس کی بیوی اس کو بتائے بغیر اپنے میکے کیوں گئی۔ گذشتہ روز خاوند مصطفیٰ نواز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے سسرال گھر آ گیا اور پسٹل سے اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی۔ فیصل آباد کے نواحی علاقہ گھریلو جھگڑے کے دوران ابوبکر صدیق آکاش نے طیش میں آکر اپنے والد اور بھائی سے ملکر اپنی پچیس سالہ بیوی ثناء مظفر کو دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ چیچہ وطنی کے نواح میں ملزم طارق نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی شازیہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جو ہسپتال میں پہنچنے سے پہلے دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے 8 بچے تھے۔ جو جھگڑ کر میکے آئی ہوئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔