لاہور+حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) حافظ آباد کے گاؤں لویرے میں محبوبہ کو قتل کر کے نوجوان کی خودکشی‘ مغلپورہ میں نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم فاروق بھائی پھیرو کا رہائشی تھا‘ وہ روبیل سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے والدین رضا مند نہیں تھے۔ جس پر دلبرداشتہ ہو کر فاروق نے اپنی محبوبہ کے گھر آ کر پہلے اسے فائرنگ کر کے قتل کیا پھر اپنے آپکو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔مغلپورہ کے علاقے ساہو واڑی بازار میں 47 سالہ نثار حسین نے نامعلوم وجوہات پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرفرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔