لاہور‘ فیصل آباد‘ حافظ آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مختلف واقعات میں ایک بچے‘ 2 بچیوں‘ خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں ملزم عامر نے دس سالہ ایان کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 93 ر ب کا رہائشی ادریس اپنی بہو لائلہ علی کو کام کے بہانے اپنے دوست کے گھر لے گیا جہاں پر ملزم شکیل نے خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ حافظ آباد میں پرانے باورے کی رہائشی عفت بی بی کی تین سالہ بیٹی عنایہ کے ساتھ زیادتی کی۔ لٹن روڈ پولیس نے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو آر اے بازار سے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 16 سالہ لڑکی اپنی پھوپھو سے ملنے ایل او ایس آئی ہوئی تھی‘ ملزم کاشف نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔