کراچی (کامرس رپورٹر) ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں/ ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں، بشمول نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اے ڈی سی کی اوور دی کائونٹر سہولت (او ٹی سی) کے ذریعے حکومتی ٹیکسوں کی وصولی کے لیے 29 اور 30 اپریل 2023ء (ہفتہ اور اتوار ) کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں شام 6.00 بجے تک کھلی رہیں گی۔ میسرز نفٹ 29 اپریل 2023ء (ہفتہ) کو دوپہر 1:00 بجے اور 30 اپریل 2023ء (اتوار) کو شام 6:00 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے گا تا کہ کسٹمز کی وصولیوں کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچوں میں جمع شدہ ادائیگی کے تمسکات کی اسی دن کلیئرنگ/ سیٹلمنٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ لہٰذا، اس مقصد کے لیے تمام بینک اپنی کلیئرنگ سے متعلق برانچوں کو اس وقت تک کھلا رکھیں گے جو بالترتیب 29اور 30 اپریل 2023ء کو نفٹ کی جانب سے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔
حکومتی ٹیکس وصولی کیلئے بنکوں کی منتخب برانچیں ہفتہ‘ اتوار کو کھلی رہیں گی
Apr 27, 2023