عسکری حکام پر الزامات، عمران کے خلاف مقدمہ پر گیارہ مئی کو سماعت ہو گی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں عمران خان کے خلاف  درج مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق  نے کہا مدعی مقدمہ علاقہ مجسٹریٹ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری، آئندہ سماعت تک جواب دیں، رجسٹرار آفس نے کیس 11 مئی کو آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی اور پیشی سے روکنے اور عدالتی آرڈر شیٹ گم ہونے سے متعلق واقعہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت درخواست اور ہنگامہ آرائی کے دوران  ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ وفاقی پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ18 مارچ کو پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے صورتحال خوفناک تھی۔ عمران خان کی پیشی کے وقت پولیس فورس پر حملہ کیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات 34 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن