ظل شاہ قتل اور کارکنوں پر تشدد، جے آئی ٹی کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ قتل اور کارکنوں پر پولیس تشدد کے معاملے پر پی ٹی آئی کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل کے معاملے پر صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت آج 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں فل بنچ نے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ، فواد چوہدری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ادھر سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں سے تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر سماعت میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چوہدری خلیق الزمان نے تحریری جواب جمع کروا دیا۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ صوبائی کابینہ نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو عدالت میں پیش ہونے سے روکا، عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو آئندہ تاریخ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چوہدری خلیق الزمان کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روکنے کا معاملہ چوہدری خلیق الزمان نے لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ کے روبرو درخواست دائر کر دی۔

ای پیپر دی نیشن