امن و امان ،عوام کا تحفظ رےاست کی اولین ذمہ داری ہے:علامہ ہشام الٰہی 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)تحرےک دفاع اسلام و پاکستان کے چےئرمین علامہ ہشام الٰہی ظہےر نے مرکز قرآن و سنہ اسلامک سےنٹرمیں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشت گر دی کے خلاف سب سے زےادہ نقصان پاکستان اور ہما ری قوم کا ہواہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کا تحفظ رےاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے پاکستان بالخصوص سوات کی عوام کی قربانےاں ناقابل فراموش ہیں ۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سب سے زےادہ بےگناہ عوام دہشت گردی کی بھےنٹ چڑھے ہیں ۔ علامہ ہشا م الٰہی نے کہا کسی بھی جما عت میں نوجوان رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتے ہیں ۔ بہت جلد پنجاب بھر میں اسلام اور پاکستان کے دفاع کے حوالے سے نوجوانوں کی تربےتی نشست کا آغاز کےا جائے گا تاکہ نوجوانوں میں اسلامی، دےنی، اخلاقی شعور بےداری کا جذبہ اُ جاگر ہو ۔ پاکستان کلمہ طےبہ کی بنےاد پر معرض وجود میں آےا مگر 75سالوں سے پاکستان معاشی، اقتصادی، معاشرتی، سےاسی، اکنامکس ، دینی لحاظ سے سنگےن بحرانوں کا شکار ہے ۔

ای پیپر دی نیشن