لاہور (خبر نگار) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے عہدے کی معیاد ختم ہونے کا معاملہ پر نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہنے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے درخواست واپس لینے پر مسترد کر دی۔ جسٹس رضا قریشی نے شہری لطیف چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی، الیکشن کمشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب میں نگران حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی لیکن نگران حکومت کو توسیع نہ دی، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی غیر آئینی طور پر عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔ عدالت نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے اور عدالت سے استدعا ہے کہ نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کا حکم دے اور الیکشن کمشن کو پنجاب میں نئی نگران حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔
نگران وزیراعلیٰ کے عہدے کی میعاد ختم ہونے کا معاملہ، درخواست واپس لینے پر مسترد
Apr 27, 2023