اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم نے مختلف ممالک میں 11 پریس قونصلرز اور تین پریس اتاشیوں کی فارن پوسٹنگ کی منظوری دے دی۔ سیدہ نگہت عامر کو اوٹاوا کینیڈا، محسن امانت کو نیویارک امریکہ میں نیا پریس اتاشی مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح سجیلہ نوید کو پیرس، صغیر وٹو کو برسلز، محمد عرفان کو جدہ میں تعینات کیا گیا۔ مقرب مختار ٹوکیو، محمد صالح دبئی، فرحت جبیں تہران جب کہ اطہر زیب عباسی سنگاپور میں پریس اتاشی مقرر ہو گئے۔ سید خضر علی شاہ کابل، ضیغم عباس واشنگٹن، عرفان اشرف قاضی بیجنگ اور عدیل ستار کولمبو میں بطور پریس اتاشی کام کریں گے۔