کیا خیبر پی کے معاملہ پر آئین خاموش ہو جاتا ہے: رانا ثناء

Apr 27, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اس طرح کی پنچایت نہ ہونی چاہئے نہ کسی کو کرنی چاہئے۔ سیاسی مسائل کو حل کرنے کا سبب ہمیشہ مذاکرات بنتے ہیں۔ یہ کیا طریقہ ہے کہ ایک بجا ہے‘ آپ چار بجے تک مذاکرات کر کے آ جائیں۔ اتنی دیر میں تو سکول کے بچوں کا جھگڑا نہیں نمٹتا۔ عمران خان کا ساتھ بیٹھنے پر یقین ہی نہیں ہے‘ اس نے کبھی یہ کام کیا ہی نہیں۔ اسد قیصر سے  مینڈیٹ کا شکوہ کیا تو انہوں نے کہا آپ کو پتا ہے عمران کا کیا حال ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ اٹل ہونے کی بات کی تو پی ٹی آئی مذاکرات سے پھر گئی۔ پارلیمنٹ نے جو کام پہلے مسترد کیا ہو بعد میں اس کی اجزت  کیسے دے گی؟۔ پی ٹی آئی سے اسی دن رابطہ کرنے اور مثبت جواب آنے کی شہادت موجود ہے۔ ججز کی سنگین نتائج والی بات توہین پارلیمنٹ ہے۔ دیکھا جانا چاہئے کہ معاملے کو بند گلی میں کون لے کر گیا ہے۔  کیا خیبر پی کے معاملے میں جا کر آئین خاموش ہو جاتا ہے۔ قومی اسمبلی مدت پوری ہونے کے بعد تحلیل ہو گی۔ چودہ  مئی کو الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

مزیدخبریں