کسان کو گندم کی فصل کا معقول معاوضہ دینے کیلئے امدادی قیمت 3900روپے فی من مقرر کی:ترجمان محکمہ خوراک


لاہور (سٹاف رپورٹر)ترجمان محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسان بھائیوں کو ان کی گندم کی فصل کا معقول معاوضہ دینے کیلئے گندم کی امدادی قیمت 3900روپے فی من مقرر کی ہے۔محکمہ خوراک پنجاب مقرر کردہ گندم کی امدادی قیمت پر گندم کی خریداری کو جاری رکھے ہوئے ہے محکمہ خوراک پنجاب حکومت کی جانب سے تمام کسان بھائیوں اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت گندم کی امدادی قیمت کے متعلق مختلف قسم کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن