لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عید سپیشل مہم اختتام پذیر ہو گئی فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں 6347 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 1107 کو جرمانے، 5266 کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔ 2542مٹھائی یونٹس کی چیکنگ، 671کو جرمانے، 1762کر اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔ بس اڈوں،ریلوے اسٹیشن پر 1432فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،116کو جرمانے،1045کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔ 603 پارکس کینٹینوں اور فوڈ ٹھیلوں کی چیکنگ، 17کوجرمانے،577 کو ہدایات جاری کی گئیںموٹروے ریسٹ ایریاز میں 170فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،25کوجرمانے،130کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے 653ہوٹل، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا،85کو جرمانے،546کو نوٹس جاری 1550فوڈپوائنٹس کو چیک کیا گیا،ناقص انتظامات پر 193کو جرمانے اور 1206کو نوٹس جاری کیے گئے۔