فیروزوالہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور امیدوار پی پی 138 چوہدری اعجاز حسین بھٹی نے کہا ہے کہ ریاست کی بقاءکیلئے حکمران اتحاد کی سیاست کاتابوت نابودکرناہوگا کیونکہ کوئی مافیا قابل معافی نہیں افسوس تخت اسلام آباد پربراجمان نیب زدگان ریاست کی بجائے اپنی منافقانہ سیاست بچار ہے ہیں۔ ان کی سیاست کاجنازہ اٹھانے کاوقت آپہنچا ہے۔ نااہل حکمرانوں کوآئین اور عدالت کے ساتھ عداوت کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔عدلیہ کیخلاف مہم جوئی کے معاملے میں نوازشریف اورشہبازشریف کی سوچ میں کوئی فرق نہیں۔یقینا ان دونوں کاانجام بھی مختلف نہیں ہوگا۔