ادارے ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلائیں:جاوید قصوری


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلائیں۔ جب تک عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی نہیں بنا یا جاتااور معاشی عدم استحکام کا خاتمہ ممکن نہیں ہو جاتا اس وقت تک ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتے۔ حکمران سرکاری مراعات اور ہر قسم کا پروٹوکول کو ختم کریں۔دستک مہم کے ذریعے ہر گھر میں جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دستک مہم کا جائزہ لینے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک و قوم کیلئے امید کی کرن، پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے۔جب تک قوم خود اپنی تقدیر بدلنے کا فیصلہ نہیں کرے گی اس وقت تک چور،ڈاکو،لیٹرے اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے افراد ہی اقتدار میں آتے رہیں گے اور ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑکرتے رہیں گے۔کرپشن سے پاک قیادت کو موقع دیا جائے۔۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...