لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان( سواد اعظم) کے مرکزی صدرپیر سید محفوظ مشہدی اور سیکرٹری جنرل پیرمحمد اقبال شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام لیڈر ہے، جس کی اپنی سوچ ہے اور نہ ہی کوئی منشور اور کوئی سیاسی جماعت ہے،اس کے چہرے سے نقاب اتر گیا ہے۔ سٹیبلشمنٹ کے ذریعے اسے 2018ءمیں اقتدار ملا ، پھر حکومت چلانے اور برقرار رکھنے میں بھی سٹیبلشمنٹ کا محتاج رہا۔ اگر جنرل قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر عمران خان نے پنجاب اور خیبر پی کے کی صوبائی اسمبلیاں توڑی ہیںتو سابق آرمی چیف کا جمہوری اداروں کے خلاف سازش پر کورٹ مارشل ہونا چاہئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے کہا عمران خان ایک فراڈیا اور ملک دشمن شخص ہے۔ عمران خان، ثاقب نثار اور جنرل باجوہ نے ملک کا بیڑا غرق کیا۔ مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت کے خلاف پانامہ کا ڈرامہ رچا کرٹرائیکا نے سازش کی۔میاں نواز شریف کی صداقت ثابت ہوچکی ہے۔ملکی نظام کو تباہ کرکے ملک میں کرپشن لانے عمران خان، ثاقب نثار اور جنرل قمر جاوید باجوہ کا احتساب کیا جائے۔ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔ موجودہ حکومت بزدلی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے ان تینوں غداروں سے حساب کتاب دینا چاہیے۔کہ کس طرح سے عوامی مینڈیٹ چرایا گیا۔اقلیتی پارٹی کو اکثریت دلوائی گئی، وفاداریاں تبدیل کروائی گیئں۔قوم کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔