لاہور(نامہ نگار)الرٹ سٹیزن کے چیئرمین سردار الٰہی بخش انیل بھٹی نے پاکستان پیپلز موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پی پی ایم کے چیئرمین سید منظور علی گیلانی سے ملاقات کی اور پی پی ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان شدید معااشی ،معاشرتی ،قانونی ،سیاسی اور آئینی بحران کا شکار ہے۔ ضرورت ہے کہ پاکستان کے عزم کو ایک نئے سیاسی پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے۔
پاکستان پیپلز موومنٹ میں الرٹ سٹیزن کی شمولیت کا اعلان
Apr 27, 2023