بہاول پور (نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کا گندم کی ضلع سے باہر غیر قانونی نقل و حرکت اور گندم کا ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر یزمان ظہور احمد اعوان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چودھری ذوالفقار احمد نے چولستان کے علاقے دینو، کھیر سر اور ٹھنڈی کھوئی کے مقام پر گندم کے ذخیرہ کئے گئے 20ہزار700 تھیلے برآمد کر کے قبضہ میں لے لئے اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کاغیر قانونی نقل و حرکت ، گندم کا ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
Apr 27, 2023